مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اطالوی سکیورٹی فورسز نے شامی مہاجرین کی کشتی سے داعش دہشت گرد تنظیم سے منسلک ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اطالوی سکیورٹی فورسز نے شامی مہاجرین کی ایک کشتی سے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے جس سے موبائل فون اورمشکوک مواد بھی ملا ہے، جو دہشت گرد تنظیم داعش کے دہشت گرد استعمال کرتے ہیں۔ اطالوی علاقے سسیلی سے حراست میں لیے گئے اس نوجوان کے موبائل فون سے شدت پسند تنظیم سے متعلق ویڈیوز اور آڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں۔ حکام کے مطابق اس دہشت گرد کے فون سے ایک پیغام بھی ملا ہے، جس میں تحریر تھاکہ داعش بڑی عظیم تنظیم ہے۔
اطالوی سکیورٹی فورسز نے شامی مہاجرین کی کشتی سے داعش دہشت گرد تنظیم سے منسلک ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔
News ID 1860330
آپ کا تبصرہ